7 اکتوبر 2014 - 07:56
ترکی کے اقدامات خطرناک ہیں: ڈاکٹر لاریجانی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرنے شام اور عراق میں ترکی کے اقدامات کو خطرناک قراردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آج پارلیمنٹ میں رہروان ولایت دھڑے کےاجلاس میں ڈاکٹر علی لاریجانی نے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق ميں ترکی کے خطرناک اقدامات سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔ رہروان ولایت اجلاس، آج صبح پارلیمنٹ اسپیکر اور اس دھڑے کی مرکزی کونسل کے اراکین کی شرکت سے، شام اور عراق کی تازہ ترین صورتحال نیز ایٹمی مذاکرات کے جائزےکے حوالے سے منعقد ہوا ۔ پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اسی طرح اس اجلاس میں ایران کے اقتصادی مسائل اور موجودہ حالات کے بارے میں بات چیت کی۔

.......

/169